اچھے دوست
میں بیٹھا ہوا ہوم ورک کررہا تھاکہ اچانک میرے سر پہ ایک پتھر آکر لگا، میں نے دیکھا تو میرے دوست مجھے تنگ کر رہے تھے اور مجھے کھیلنے کے لئے بلا رہے تھے۔ میں نے دیکھا کہ میرے ایک دوست کے پیچھے کتا لگ گیا ، وہ بھاگا اور اپنے دوسرے دوستوں کو دھکا دیتے ہوئے اپنے گھر میں چلا گیا۔ اپنی جان بچانے کے لئے اس نے دوسروں کو مشکل میں ڈال دیا پھر وہ گھر پہنچ کر سوچنے لگا کہ میں نے ایسا کیوں کیا؟ اور وہ بہت شرمندہ بھی ہوا۔ یہ خیال آتے ہی اس نے اپنے گھر سے ایک وائپر لیا اور کتے کو بھگانے کے لئے باہر بھاگا۔ کتے کو بھگانے کی کوشش میں اس کے پاؤں میں چوٹ بھی لگ گئی ، وہ زخمی ہو کر گر گیا اور روتے ہوئے چلانے لگا بچاؤ - بچاؤ - بچاؤ!
یہ منظر دیکھ کر مجھ سے رہا نہ گیا اور میں اسکی مدد کرنے دوڑا ، میں نے اسکو اٹھایا اور دیکھا کہ اسکے پاؤں سے خون نکل رہا ہے، میں دیکھ کر گھبرا گیا مگر میں نے حوصلہ نہ ہارا اور اسکو اٹھا کر اپنے گھر لے آیا، امی نے دیکھا اسکی چوٹ صاف کی اور پھر پٹی باندھ دی اور پھر میرے دوسرے دوست بھی ملکر اسے اس کے گھر چھوڑ آئے۔
راستے میں ہم یہ گانا مل کر گاتے رہے
دوستی ایسا ناطہ
جو سونے سے بھی مہنگا
جہاں رہو -- مل کے رہو
یہ کہیں بھول نہ جانا
(I don't know how to comment in urdu, or I'd comment in urdu on this post)
ReplyDeleteThis is a very nice story Muaviyah with a wonderful lesson, in which a child puts himself in danger to protect his friends. I'm glad you like writing in Urdu as well as English. Keep writing! :)
Very Interesting story, Muaviyah! It is about a group of caring friends who all try to save one another.
ReplyDeleteThe little song at the end is great, too! :D
brilliant maviyah
ReplyDeleteNice!
ReplyDelete